اخلاق سب کیلئے

منیر الحسن جعفری
بعض لوگوں کی یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ تنہا بیٹھ کر کھانا پسند کرتے ہیں اور اگر انہیں کہیں مجبوراً دوسروں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھانے کے لئے کہا جائے تو اس صورت میں بھی حتی الامکان ان کی کوشش یہی رہتی ہے کہ کھانا تناول کرتے وقت اپنے برتن (پلیٹ) کو ایک طرف دور ہی رکھ کر بیٹھیں یعنی دوسروں اور ان کے درمیان فاصلہ برقرار رہے۔حالانکہ یہ اچھی عادت نہیں ہے اور ہو سکتا ہے کہ ان کی یہ عادت ان کی نفسیاتی بیماری کی علامت ہو جو ان سے گوشہ تنہائی کا تقاضا کرتی ہے یا پھر ان کی یہ عادت ان کی شخصیت میں پائے جانے والے غرور و تکبر کی عکاسی کرنے والی عادت بھی قرار دی جاسکتی ہے۔
دوستو! آپ زیادہ سے زیادہ(جہاں تک آپ سے ممکن ہو)دوسروں کے ساتھ مل بیٹھ کر کھانا تناول کرنے کی کوشش کریں۔ اور اس بات کو ذہن نشین رکھیں کہ وہ افراد جو دوسروں کے ساتھ مل کر کھانا کھاتے ہیں ان کی یہ عادت ان کے خلوص اور پاک نفس کی خاص پہچان ہے اور یہ وہ خصوصیت ہے جسے تنہا کھانے کی میز پر بیٹھ کر غذا کھانے کے ذریعے حاصل نہیں کیا جاسکتا بلکہ اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنی خوراک میں دوسروں کو بھی زیادہ سے زیادہ شریک کریں ارشاد رسول مقبول ہے کہ :
”اللہ کے نزدیک بہترین غذا تو وہی ہے جس کی طرف زیادہ افراد کے ہاتھ بڑھیں یعنی جسے زیادہ سے زیادہ افراد مل بیٹھ کر تناول کریں۔“

  Click to listen highlighted text! منیر الحسن جعفری بعض لوگوں کی یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ تنہا بیٹھ کر کھانا پسند کرتے ہیں اور اگر انہیں کہیں مجبوراً دوسروں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھانے کے لئے کہا جائے تو اس صورت میں بھی حتی الامکان ان کی کوشش یہی رہتی ہے کہ کھانا تناول کرتے وقت اپنے برتن (پلیٹ) کو ایک طرف دور ہی رکھ کر بیٹھیں یعنی دوسروں اور ان کے درمیان فاصلہ برقرار رہے۔حالانکہ یہ اچھی عادت نہیں ہے اور ہو سکتا ہے کہ ان کی یہ عادت ان کی نفسیاتی بیماری کی علامت ہو جو ان سے گوشہ تنہائی کا تقاضا کرتی ہے یا پھر ان کی یہ عادت ان کی شخصیت میں پائے جانے والے غرور و تکبر کی عکاسی کرنے والی عادت بھی قرار دی جاسکتی ہے۔ دوستو! آپ زیادہ سے زیادہ(جہاں تک آپ سے ممکن ہو)دوسروں کے ساتھ مل بیٹھ کر کھانا تناول کرنے کی کوشش کریں۔ اور اس بات کو ذہن نشین رکھیں کہ وہ افراد جو دوسروں کے ساتھ مل کر کھانا کھاتے ہیں ان کی یہ عادت ان کے خلوص اور پاک نفس کی خاص پہچان ہے اور یہ وہ خصوصیت ہے جسے تنہا کھانے کی میز پر بیٹھ کر غذا کھانے کے ذریعے حاصل نہیں کیا جاسکتا بلکہ اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنی خوراک میں دوسروں کو بھی زیادہ سے زیادہ شریک کریں ارشاد رسول مقبول ہے کہ : ”اللہ کے نزدیک بہترین غذا تو وہی ہے جس کی طرف زیادہ افراد کے ہاتھ بڑھیں یعنی جسے زیادہ سے زیادہ افراد مل بیٹھ کر تناول کریں۔“