نیویارک: اقوام متحدہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور تشدد کو ناقابلِ برداشت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی آبادکاری اور سکیورٹی کارروائیاں صورتحال کو مزید بگاڑ رہی ہیں۔ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا ہے کہ مغربی کنارے میں غیرقانونی صیہونی آبادکاروں کے حملے اور اسرائیلی فوج کی کارروائیاں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال نہ صرف تشویشناک ہے بلکہ اب ناقابلِ برداشت حد تک پہنچ چکی ہے۔ دوجارک کے مطابق یہ اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں اور فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کر رہے ہیں۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- مغربی کنارے میں بڑھتا ہوا تشدد ناقابلِ برداشت ہوگیا ہے،…
مغربی کنارے میں بڑھتا ہوا تشدد ناقابلِ برداشت ہوگیا ہے، اقوام متحدہ
-
Raza Musani - اپریل 30, 2026
- بین الاقوامی خبریں
- 5
- 0 minute read


































