
غزہ : اسرائیلی بمباری کے ساتھ بیماریاں اور بھوک بھی فلسطینیوں کی جان لے رہی ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارے انروا نے غزہ میں صحت و صفائی کی تباہ حالی پر الرٹ جاری کردیا ہے۔ادارے کے مطابق شہر میں وبائی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں۔ موسم سرما کے بعد گرمی بڑھنے سے شہر میں امراض پھیل سکتے ہیں۔ ادارے کے مطابق کئی علاقوں میں اب بھی لاشیں ملبے تلے دبی ہوئی ہیں جب کہ صاف پانی کا حصول غزہ میں انتہائی دشوار ہے۔خوراک کی کمی رہائش کے مسائل اور اسپتالوں میں طبی عملے کی کمی کے باعث غزہ میں لاکھوں انسانوں کی زندگی خطرے میں جنہیں فوری امداد کی ضرورت ہے اور اسرائیل مسلسل امداد کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا کررہا ہے۔


































