
تہران: ایران کے نئے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے غیر قانونی پابندیوں کے خاتمے کو حکومت کا مشن قرار دیا ہے۔ایک ٹی وی انٹرویو میں عباس عراقچی نے کہا کہ سپریم لیڈر نے حکومت کو غیر قانونی پابندیوں اور ایرانی قوم پر ان کے ممکنہ اثرات کو بے اثر کرنے کا مشن دیا ہے۔ نئی حکومت کی خارجہ پالیسی غیر فعال نہیں بلکہ فعال ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم بین الاقوامی فورمز پر موجود رہنے کی کوشش کریں گے۔ اگر کوئی نیا آرڈر بن رہا ہے تو ہمیں غیر فعال نہیں ہونا چاہیے۔ عباس عراقچی نے کہا کہ ہمیں اپنے مفادات، خطے اور عالم اسلام کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہماری پہلی ترجیح ہمارے پڑوسی ہیں۔ دوسری ترجیح سفارت کاری کے میدان کو افریقہ اور مشرقی ایشیا تک پھیلانا ہے۔ جبکہ تیسری ترجیح وہ ممالک ہیں جو مشکل حالات میں ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔


































