
واشنگٹن : امریکا نے چین پر ٹیرف کو دو سو پینتالیس فیصد تک لے جانے کی تیاری کرلی۔ وائٹ ہاؤس کی فیکٹ شیٹ میں ٹیرف کی نئی شرح سامنے آگئی۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق امریکا چین کو تنہا کرنے کے لیے ٹیرف مذاکرات کو استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹیرف مذاکرات کو امریکا کے تجارتی شراکت داروں پر دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کیا جائے گا تاکہ وہ چین کے ساتھ تجارت کو محدود کریں۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 70 سے زائد ممالک سے کہا جائے گا کہ وہ چین کو اپنے علاقوں کے راستے سامان کی ترسیل کی اجازت نہ دیں۔ ان ممالک سے یہ بھی کہا جائے گا کہ امریکی ٹیرف سے بچنا ہے تو اپنے علاقوں میں چینی فرموں کی موجودگی کو ختم کریں۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہاہےکہ اپنے معاشی حقوق کا تحفظ کریں گے۔ امریکا چین پر کتنا ٹیکس لگانا چاہتا ہے یہ اسی سے پوچھا جائے۔


































