
اسرائیلی جیلوں سے گیارہ فلسطینیوں کو رہا کیا گیا ہے۔ اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے فلسطینیوں نے جیل میں ظلم و ستم کی بدترین داستانیں سنائی ہیں۔ ایک سترہ سالہ لڑکے نے رہائی کے بعد عرب ٹی وی چینل الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج نے اس پر بدترین تشدد کیا اور اس سے اسرائیلی یرغمالیوں کے حوالے سے پوچھ گچھ کی۔ دیگر رہائی پانے والے قیدیوں نے کہا کہ انہیں کئی کئی گھنٹے کھڑا رکھا جاتا تھا اور انہیں سونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اسرائیلی فوجی جب چاہتے انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بناتے اور ان سے حماس کے حوالے سے سوالات کرتے تھے.


































