Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے 5 حلقوں پر نتائج روک دیئے، دوبارہ پولنگ کا حکم

دیامر: الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے 5 حلقوں پر انتخابی نتائج روکتے ہوئے دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے 24 میں سے 5 حلقوں کے انتخابی نتائج روک دیئے ، حلقہ جی بی اے 8 اسکردو کے 10 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کالعدم قرار دیتے ہوئے 15 جون کو دوبارہ پولنگ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
پی پی پی کے امیدوار کی جانب سے کچھ پولنگ اسٹیشنوں پر انتخابی بے ضابطگیوں اور بدانتظامی کے الزامات لگائے گئے، امیدوار سید محمد علی شاہ کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنایا الیکشن کمیشن نے جی بی 15 دیامر ون، جی بی 16 دیا مر ٹو اور جی بی 17 دیا مر 3 داریل کے انتخابی نتائج بھی روک دیئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بعض پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ مکمل ہونے تک نتائج روکے گئے ہیں، ریٹرننگ افسران کو پوسٹل بیلٹس کھولنے، گنتی اور حتمی نتائج جاری کرنے سے روک دیا گیا۔ دوبارہ پولنگ کے نتائج شامل ہونے کے بعد ہی حلقہ وار حتمی نتائج مرتب کیے جائیں گے۔
چیف الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے مطابق ری پولنگ مکمل ہونے تک کسی بھی حلقے کا حتمی نتیجہ جاری نہیں کیا جائے گا۔ چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں انتخابات پرامن طور پر ہوئے، اس پر عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular