
قاہرہ : مصر اور اسرائیل کے تعلقات میں انتہائی کشیدگی آگئی ہے۔ عرب ملکوں میں اسرائیل کے قریب ترین سمجھے جانے والے ملک مصر نے عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے مقدمے میں جنوبی افریقہ کے ساتھ باقاعدہ شامل ہونے کا اعلان کردیا۔ مقدمے میں اسرائیل پر سنگین مظالم کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری کے مطابق رفح آپریشن کے باعث دونوں ملکوں کے درمیان امن معاہدہ خطرے کا شکار ہے۔ امید ہے اسرائیل رفح میں جارحیت سے باز رہے گا۔ مصر نے کہا ہے کہ وہ نسل کشی کے حوالے سے اسرائیل کے خلاف مقدمے میں فریق بنے گا۔ اسرائیل کو غزہ میں انسانی قتل عام کا جواب دینا چاہئے۔ مہذب دنیا میں اس قسم کا قتل عام برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے۔


































