Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

ایران امریکا معاہدہ کے مسودہ کو حتمی شکل دینے کی کوشش

تہران : ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کے مسودے کو حتمی شکل دینے کے لیے سنجیدہ کوششوں میں تیزی آگئی ہے۔ معاہدے کا حتمی مسودہ تکمیل کے قریب پہنچ گیا۔ پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی چوبیس گھنٹے کے اندر دوسری بار اہم دورے پر تہران پہنچے اور ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ عرب میڈیا کے مطابق محسن نقوی نے معاشی پابندیوں میں محدود نرمی سے امریکا کی لچک سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ امریکا جوہری اور آبنائے ہرمز کے معاملے پر کوئی رعایت دینے کو تیار نہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق ایران اب بھی مستقبل میں کسی بھی حملے کو روکنے کے حوالے سے امریکی ضمانتوں کو ناکافی سمجھتا ہے۔ عرب میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ مسودہ پر اتفاق کے بعد مذاکرات کا اگلا دور حج سیزن کے بعد اسلام آباد میں ہوگا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ تہران امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات میں سنجیدگی اور نیک نیتی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو اب بھی امریکا پر گہرا شک اور عدم اعتمادہے، تاہم سفارتی رابطے جاری رکھے جا رہے ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular