
اسلام آباد: صدر عارف علوی کی عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کی کوششیں ناکام ہوگئیں۔ صدر عارف علوی نے کہاکہ موجودہ سیاسی صورت حال دیکھ کر دکھ ہوتا ہے۔کوشش کی کہ مذاکرات ہوں اور انتخابات کا راستہ نکل آئے لیکن کامیابی نہیں ملی۔ انتخابات کا بھی کوئی حل نہیں نکلا۔ معاملات بہتر کرنے میں جو ادارے مؤثر ہیں اُن سے گفتگو چل رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں عمران خان سے مشورہ کرکےکام نہیں کرتا، عمران خان پرانے دوست ہیں، ان کو لیڈر مانتا ہوں، کوشش ہے عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان معاملات بہتر ہوں ۔ ادارے سیاسی طور پر استعمال ہو رہے ہیں جو ٹھیک نہیں ہے۔ ہر کام عدلیہ پر ڈالتے ہیں، فیصلہ نہیں مانتے، ادارےکمزور نہیں، اداروں میں بہتری کی ضرورت ہے۔جمہوریت اداروں کی وجہ سے ہی چلتی ہےخوشی ہےکہ ہمارے ہاں جمہوریت چل رہی ہے جلد الیکشن ہوجائیں تو بہتر ہے، جمہوری اداروں کے استحکام کے لیے بات چیت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آئین آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت کی اجازت نہیں دیتا لیکن مشاورت ہوجائے تو کوئی مضائقہ بھی نہیں ہے۔


































