Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

دنیا مفلوج،سرحدیں بند، شہرسنسان، ہزاروں ہلاکتیں،لاکھوں متاثر

کورونا وائرس اس وقت دنیاکے 150سے زائد ممالک میں پھیل گیا،8ہزار سے زائد ہلاکتیں،پونے دو لاکھ متاثر،شہر کے شہر لاک ڈاؤن، سب کچھ بند ہوگیا
کھیل،شوبزاور مذہبی تقریبات منسوخ،بڑے بڑے اسٹورز پر اشیا ختم،صنعتیں بند،،اسٹاک مارکیٹس کریش کرنے سے سرمایہ کاروں کے کھربوں ڈالر ڈوب گئے
کراچی(نیوز ڈیسک) کورونا وائرس نے دنیا کا نظام مفلوج کردیا، بیشتر ممالک نے ایک دوسرے کیلئے زمینی سرحدیں ا ور فضائی حدود بند کردیں، پروازوں پر پابندی لگادی،شہریوں کی آمدورفت کو روک دیا، کروڑوں افراد گھروں میں مقید ہوگئے ہیں، بڑے بڑے پررونق شہر بھوت نگری کا منظر پیش کررہے ہیں، چین کے بعد یورپ سب سے زیادہ متاثر ہوا،یورپ میں اٹلی،اسپین اور فرانس کی صورتحال سب سے زیادہ خراب ہے،امریکا کی کئی ریاستوں میں ایمرجنسی لگادی گئی،ایران میں بھی بڑے پیمانے پر اموات،عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا وائرس اس وقت دنیاکے 150سے زائد ممالک میں پھیل چکا، وائرس سے متاثر ہونیوالوں کی تعداد پونے دولاکھ سے تجاوزکرگئی ہے جبکہ اموات آٹھ ہزار کے قریب پہنچ چکی ہیں، چین میں جہاں وائرس نے جنم لیا صورتحال تیزی سے بہتر ہورہی ہے جبکہ یورپ میں حالت بگڑرہی ہے، چین میں ہلاکتیں 33سو کے قریب ہیں جبکہ اٹلی میں یہ تعداد دو ہزار سے تجاوز کر چکی ہے،اموات میں ایران تیسرے نمبر پر ہے جہاں ہزارکے قریب افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں،اسپین میں بھی ہلاکتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں جہاں 400 افراد دم توڑ چکے ہیں،وائرس سے متاثر بیشتر ممالک میں تمام تعلیمی ادارے،کلبس،بڑے مالز، سینماگھر، تھیٹر، پارکس،شادی ہالز، ہوٹلز، ریسٹورنٹس دوسرے تفریحی مقامات اور عوامی مقامات پر لوگوں کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی گئی ہے،تمام غیرملکی پروازیں معطل کردی گئی ہیں، دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں بھی روک دی گئی ہیں۔ پی ایس ایل سمیت بڑے بڑے ٹورنامنٹ منسوخ یا ملتوی کردئے گئے ہیں، شوبز کی تقریبات بھی منسوخ ہوچکی ہیں،جو شہر ہر وقت سیاحوں سے بھرے رہتے تھے وہ وائرس کے خوف کے باعث سنسان پڑے ہیں اور بھوتوں کے شہر کا منظر پیش کر رہے ہیں،صنعتیں بند پڑی ہیں،اسٹاک مارکیٹس کریش کرنے سے سرمایہ کاروں کے کھربوں ڈالر ڈوب گئے،بڑے بڑے اداروں نے کام روک دیا ہے یا اپنے ملازمین کو آن لائن کام کی ہدایت کی ہے،لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہریوں نے کھانے پینے کی اشیا جمع کرنا شروع کردیں جس سے بڑے بڑے اسٹورز پر اشیا ختم ہوگئیں اور شیلف خالی ہوگئے،کئی اسٹورز میں شہری آپس میں لڑبھی پڑے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular