
کراچی : دعا زہرا کے والد نے کیس کے تفتیشی افسر کی تبدیلی کیلئے عدالت میں درخواست دائر کردی۔مہدی کاظمی کے وکیل جبران ناصر نے سیشن عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ موجودہ تفتیشی افسر کا رویہ جانبدارانہ نظر آتا ہے۔ مدعی مقدمہ مہدی کاظمی اور اہلخانہ کو موجودہ تفتیشی افسر پر اعتماد نہیں، اہلخانہ کو شبہ ہے کہ تفتیشی افسر عمر کے تعین کے لیے دعا زہرا کو پیش نہ کرے۔عدالت تفتیشی افسر کو تبدیل کرنے اور کسی قابل افسر کو مقرر کرنے کے احکامات جاری کرے۔


































