Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

شام کے مشرقی علاقے پر قابض امریکی فوج کے اڈے پر ڈرون حملہ

شام کے مشرقی علاقے پر قابض امریکی افواج کے ایک اڈے پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔ فارس نیوز نے عراقی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ شام کے شمال مشرقی علاقے دیرالزور میں واقع العمر آئل فیلڈ کہ جہاں امریکی قبضہ جمائے ہوئے ہیں، ایک ڈرون طیارے سے حملہ کیا گیا ہے۔
یہ علاقہ عراق و شام کی سرحد پر واقع ہے اور گزشتہ کئی برسوں سے امریکا شام کے قومی سرمائے کو لوٹنے کی غرض سے اس علاقے پر قبضہ جمائے ہوئے ہے۔ ابھی تک اس حملے کے سلسلے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
شام میں امریکی آلۂ کار دہشتگرد ٹولے داعش کی شکست کے بعد اب خود امریکی میدان میں آگئے ہیں اور شامی عوام اور خطے کے استقامتی محاذ کے خلاف برسر پیکار ہیں ۔شام کے مختلف علاقوں میں امریکی موجودگی کے خلاف عوامی ناراضگی بڑھتی جا رہی ہے اور لوگ آئے دن دہشتگردی سے جنگ کے بہانے شام میں موجود امریکہ کے باوردی دہشتگردوں کے خلاف مظاہرہ کرتے ہیں۔
شام کی حکومت نے بھی بارہا اقوام متحدہ میں امریکہ کی سرکردگی میں اپنے ملک میں موجود غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی کو غیر قانونی اور جارحیت قرار دیتے ہوئے اُس پر سخت اعتراض کیا ہے۔
خیال رہے کہ عراق میں موجود امریکی افواج پر حملے روز کا معمول بن چکے ہیں جبکہ شام میں بھی امریکی فوجیوں اور انکے اڈوں پر حالیہ مہینوں کے دوران بارہا حملے کئے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular