
بغداد: مقاومت اسلامی عراق نے ایلات بندرگاہ پر ڈرون حملہ کرکے صیہونی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔ تنظیم کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایلات بندرگاہ پر حملے کے لئے پہلی مرتبہ "الارفد” نامی ڈرون طیارے کو استعمال کیا گیا ہے جس نے اپنے ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔ اس سے پہلے صیہونی ذرائع ابلاغ نے ایلات میں دفاعی سسٹم کے فعال ہونے کی خبر دی تھی۔


































