
نابلس : غاصب صیہونی فوجیوں نے جارحانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کیا۔ فوجیوں نے فلسطینی علاقے نابلس اور قلقیلیا میں ہونے والے احتجاجی مارچ پر دھاوا بولا اور مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ جس سے درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔ واضح رہے کہ صیہونی فوجی رہائشی علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنا کر فلسطینیوں کو ترک وطن پر مجبور کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ وہاں صیہونی بستیاں تعمیر کی جاسکیں۔


































