
کیف : یوکرین کی جنگ نے یورپ کے دوہرے معیار کو کھل کر آشکار کردیا۔ ہنگری جسکی شہرت جنگوں اور غربت سے بھاگنے والے تارکین وطن کے ساتھ برتاؤ کی وجہ سے اچھی نہیں۔اس نے یوکرین سے نقل مکانی کرنے والے ہزاروں پناہ گزینوں کے لیے اپنی سرحدیں کھول دیں جبکہ سربیا کے میدان میں افغان اور دیگر ممالک کے پناہ گزینوں کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا ہے۔ ماضی میں بھی ہنگری نے عراق، رومانیہ اور دوسرے ممالک سے آنے والے تارکین کو پکڑ پکڑ کے سربیا بھیج دیا اور انہیں اپنے وطن میں پناہ نہیں دی۔


































