Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

امریکا سے مدد نہیں مانگتا، عوام کی طاقت پر انحصار ہے، عمران خان

لاہور: پی ٹی آئی کا عوامی حقیقی آزادی مارچ چیئرمین عمران خان کی قیادت میں اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے۔ تیسرے دن قافلے مریدکے سے اگلی منزل کی جانب روانہ ہوئے۔ مارچ کا جگہ جگہ بھرپور خیرمقدم کیا گیا۔ کارکنوں نے نعرے بازی سے ماحول گرمادیا۔ کارکنوں کی جانب سے گل پاشی کی گئی۔ راستے میں لگے استقبالی کیمپوں پر جشن کا سماں رہا۔ چپے چپے سے لوگ ملک کی حقیقی آزادی کیلئے نکل پڑے۔ قافلے گوجرانوالہ پہنچ کر رات وہیں قیام کریں گے۔ مریدکے میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب میں عمران خان نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں ان سے بات کرتا ہوں جن سے ملنے آپ گاڑی کی ڈگی میں بیٹھ کر جایا کرتے تھے۔ شہباز شریف تمھارے پاس ہے کیا بات کرنے کے لیے، اور میں تمھیں کیوں پیغام پہنچاؤں گا، میں نے ان سے بات کی جو تمھیں اشاروں پر چلاتے ہیں اور ان سے بھی یہی کہا کہ ملک میں صاف اور شفاف الیکشن کروائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ میں امریکا سے مدد مانگتا ہوں اور نہ ہی کسی اور سے مدد مانگتا ہوں، میں نے کسی کی منتیں نہیں کیں بلکہ عوام کی طاقت سے وزیراعظم بنا تھا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ مریدکے کے جذبے اور جنون کو سلام پیش کرتا ہوں، رات کو لانگ مارچ اس لیے ختم کیا کیونکہ عوام کا سمندر رات کو نظر نہیں آنا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular