
اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو فنڈز دینے کا فیصلہ نہ ہوسکا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی گئی جبکہ قانونی مشاورت اور سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔ الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے فنڈز دینے کے سپریم کورٹ کے حکم کو بھی زیر بحث لایا گیا۔ لیکن ارکان میں اختلافات کے سبب کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔ شرکا نے الیکشن کمیشن کو فنڈز دینے کا معاملہ پارلیمنٹ میں لے جانے کا فیصلہ کیا اور طے کیا کہ اس معاملے پر پارلیمنٹ سے رائے لی جائے گی۔ اس سے پہلے الیکشن کمیشن کو مزید با اختیار بنانے کے لیے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کی سفارش کی گئی۔ ترمیم کے بعد انتخابات کے لیے پولنگ ڈے تجویز کا اختیار الیکشن کمیشن کا ہوگا۔ ترمیم سے الیکشن کمیشن کا کردار مضبوط ہوگا اور کوئی مداخلت نہیں کر سکے گا۔


































