
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے 9 رہنماؤں کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ کردیے گئے۔ جن رہنماؤں کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ کیے گئے ان میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویز خٹک، اعظم سواتی، علی امین گنڈا پور شامل ہیں۔ فرخ حبیب، عون عباس بپی، زرتاج گل اور علی محمد خان کے بھی ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ کر دیے گئے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا ڈپلومیٹک پاسپورٹ بھی منسوخ کیا گیا ہے۔


































