Sun Oct 18, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ

روزانہ کی خبریں

ڈپلومیٹک سائفر وزیراعظم ہاؤس سے غائب، پی ٹی آئی کا تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد : پاکستان میں تنازع کی وجہ بننے والا امریکی ڈپلو میٹک سائفر وزیراعظم ہاؤس سے غائب ہوگیا، سائفر کے غائب ہونے کا انکشاف وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں ہوا۔ اجلاس میں آڈیوز لیکس کے معاملے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اور ڈپلومیٹک سائفر سے متعلق آڈیوز کی تحقیقات کے لیے کابینہ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔اجلاس میں کہا گیا کہ ایک ڈپلومیٹک سائفر کو من گھڑت معنی دے کر سیاسی مفادات کی خاطر کلیدی قومی مفادات کا قتل کیا گیا۔ آڈیو لیکس کے تناظر میں فیصلہ کیا گیا کہ اب کسی کو وزیر اعظم ہاؤس میں موبائل فون اور لیپ ٹاپ لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔
پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت نے تسلیم کرلیا کہ سائفر ایک حقیقت ہے، وزیراعظم ہاؤس سے دستاویز کا غائب اور باتیں ریکارڈ ہو جانا سیکیورٹی لیپس ہیں، اس کی تحقیقات ہونی چاہیے، یہ ایک گھبرائی ہوئی حکومت کی کارستانیاں ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا: ’آڈیو لیکس حکومت کا اپنا ایجنڈا ہے۔ حکومت اپنی آڈیو لیکس سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کے غیر محفوظ ہونے سے توجہ ہٹانے کے لیے شوشہ چھوڑ جا رہا ہے۔ پریشان ہوں کہ وزیراعظم ہاؤس سے دستاویز کیسےغائب ہوگیا‘۔

مزید پڑھیے

Most Popular