
قم المقدس : مجلس علمائے امامیہ کے سربراہ اور ایم ڈبلیو ایم کے بانی رکن علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے ایم ڈبلیو ایم کے نومنتخب چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔ جس میں بین الاقوامی مذہبی اسکالرز، اسلامی تحریکوں اور اداروں کے رہنماؤں نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں جامعة اهل اہلبیت کے بانی علامہ الشيخ عبد الحميد البخشی اور ان کے نائب الشیخ عبدالمحسن البخشی و مدرسین کے علاوہ الولایہ انسٹیٹیوٹ حجاز کے سربراہ الشيخ محمد البحرينی، تیار الوفاء الإسلامی بحرین کے مرکزی رہنماء سید مرتضیٰ السندی، جمعیت العمل بحرین کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر راشد الراشد، تاجکستان سے السید محمود، عراق سے ڈاکٹر ابو زھراء، یمن کے تہران میں سفیر السید ابو غدیر، شام سے علامہ شیخ جواد امین و علامہ سید حسین جواد اور معروف عرب تجزیہ نگار شیخ حسین کریمو، لندن میں مقیم مذہبی اسکالر علامہ غلام حر شبیری، مجلس وحدت مسلمین کے سابق ڈپٹی سیکریٹری جنرل ناصر شیرازی، شیخ عادل مہدوی اور سید شیدا حسین جعفری نے شرکت کی۔


































