
آکلینڈ: نیوزی لینڈ میں تباہ کن طوفان کے باعث ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئ ہے۔ نیوزی لینڈ کے شمالی حصے کو تباہ کن طوفان گبرئیل کا سامنا ہے جہاں نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے۔ طوفان سے نیوزی لینڈ کا سب سے بڑا شہر آکلینڈ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔تیز ہواؤں کے سبب درخت اور بجلی کے پول گر گئے۔ 60 ہزار سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں۔ سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے۔ حکومت نے آکلینڈ۔ نارتھ لینڈ سمیت پانچ ریجنز میں ہنگامی حالت نافذ کردی ہے۔ نیوزی لینڈ کی تاریخ میں یہ تیسری بار ہے کہ جب ایمرجنسی کا نفاذ کیا گیا ہے۔ کئی علاقوں میں اسکول بند کردیئے گئے ہیں جبکہ حکام نے لوگوں کو غیرضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔


































