Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

معاہدہ کے باجود اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 3 لبنانی زخمی

A part of an unexploded bomb lies on the street in front of a destroyed shopping center, following a ceasefire between Israel and Hezbollah that went into effect on Wednesday, Nov. 27, 2024, in Tyre, southern Lebanon. (AP Photo/Hussein Malla)

بیروت : صیہونی فوج نے جنگ بندی کے باجود جنوبی لبنان کی طرف جانیوالوں پر فائرنگ کردی جس سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ لبنانی میڈیا کے مطابق صیہونی فوج نے سرحد کے قریب واقع مارکابا میں فائرنگ کی اور تین مقامات پر توپ خانے سے فائر کیا۔ صیہونی فوج نے فائرنگ کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ ممنوعہ علاقوں کی طرف جانیوالوں کو نشانہ بنایا ہے۔ کہ فوج کو بتدریج واپس بلایا جائے گا۔ شہری ان علاقوں میں نہ جائیں جہاں فوج تعینات ہے۔ اس سے پہلے جنگ کی کوریج کرنے والے دو صحافی بھی اسرائیلی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے انہیں واپس لوٹتے ہوئے نشانہ بنایا گیا تھا۔
ادھر جنگ زدہ علاقوں میں لوگوں کی واپسی جاری ہے تاہم انفراسٹرکچر کی تباہی سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کی فوجی کارروائیوں میں 3 ہزار 823 افراد جاں بحق ہوئے۔ جس میں 2 ہزار 632 مرد، 717 خواتین اور 243 بچے شامل ہیں۔ جبکہ 15 ہزار 859 لبنانی زخمی ہوگئے.

مزید پڑھیے

Most Popular