
بغداد : سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر عالم اسلام میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔ عراقی وزارت خارجہ نے سویڈن کے ناظم الامور کو طلب کرکے انتہا پسندوں کی طرف سے قرآن مجید کی توہین پر احتجاج ریکارڈ کرایا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ناظم الامور کو طلب کرکے مطالبہ کیا گیاکہ مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے والے ایسے اقدامات کو فوری طور پر روکا جائے۔ دوسری جانب اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ میں بھی سویڈن کے ناظم الامور کو طلب کیا اور سویڈش حکومت کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کو ختم کرنے کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدام کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے مستقبل میں اس کی عدم تکرار کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا ۔


































