Sat Oct 10, 2026

ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل

روزانہ کی خبریں

دینی مدارس پر زبردستی نصاب مسلط نہیں ہونے دینگے، علامہ سید نیاز حسین نقوی

پرائمری جماعتوں کے اسلامیات نصاب میں وفاق المدارس کی جانب سے دی گئی ختم ِ نبوت ؐسمیت 15 تجاویز شامل نہ کی گئیں تو نصاب کو تسلیم نہیں کیا جائے گا
اتحاد تنظیمات مدارس نے نیک نیتی کیساتھ نصاب سازی اور نظر ثانی کے کام میں تعاون کیا تھا، علما کو اعتماد میں لئے بغیر کسی بھی مسلط شدہ نصاب کو تسلیم نہیں کیا جائے گا
لاہور(نیوز ڈیسک) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے واضح کیا ہے کہ پرائمری جماعتوں کے اسلامیات نصاب میں شامل کرنے کیلئے وفاق المدارس کی جانب سے دی گئی ختم ِ نبوت ؐسمیت 15 تجاویز شامل نہ کی گئیں تو نصاب کو تسلیم نہیں کیا جائے گا، وزیر تعلیم شفقت محمود کی وزیر اعظم عمران خان کو بریفنگ سے لگتا ہے کہ علما کی تجاویز پر توجہ نہیں دی گئی اور حکومت زبردستی نصاب تعلیم مسلط کرنا چاہتی ہے، ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے، پانچوں وفاق المدارس نے دینی امور پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور تجاویز دی ہیں تاکہ نصاب تعلیم کیلئے ان پر عملدرآمد کیا جائے، انہوں نے کہا کہ قومی نصاب کونسل کا نصاب وفاق المدارس الشیعہ کی سفارشات اور تجاویز شامل ہونے کی صورت میں ہی قبول کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ دیگر مذہبی تنظیموں کی طرح وفاق المدارس الشیعہ نے بھی ختم ِ نبوت سمیت 15 تجاویز نصاب میں شامل کرنے کیلئے وزیر تعلیم اور متعلقہ شعبہ کو متعدد خطوط لکھے تھے۔ وفاقی وزیر تعلیم کی گذشتہ دنوں وزیراعظم کو بریفنگ سے یہ واضح نہیں ہوتا کہ پہلی تا پانچویں جماعت کے اسلامیات کے نصاب میں وفاق المدارس الشیعہ کی تجاویز کو شامل کیا گیا ہے یا نہیں، حکومت فی الفور اس پر اپنی پوزیشن واضح کرے اور یہ بات مدنظر رکھے کہ علما کو اعتماد میں لئے بغیر کسی بھی مسلط شدہ نصاب کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ اتحاد تنظیمات مدارس نے نیک نیتی کیساتھ نصاب سازی اور نظر ثانی کے کام میں تعاون کیا تھا، حکومت نصاب کے حتمی مسوّدہ کے بارے اتحاد تنظیمات مدارس کو اعتماد میں لے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular