
صنعا: غزہ پر وحشیانہ صیہونی بمباری کے خلاف یمن کے دارالحکومت صنعا سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے کئے گئے۔ صعدہ، وریمہ، مآرب، عمران، ایب، تعز، حجہ، ذمار اور المحویت میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ صنعا میں گزشتہ جمعہ کی طرح اس جمعہ کو بھی ملین مارچ کیا گیا۔ یمنی عوام نے مظاہرہ کر کے ایک بار پھر فلسطینیوں کے لئے اپنی بھرپور حمایت پر تاکید کی ۔ مظاہرین نے غزہ اور مسجد الاقصیٰ کی حمایت، ہماری ذمہ داری اور جہاد ہے جیسے نعرے لگائے۔


































