
مناما : بحرینی عوام نے قابض آل خلیفہ حکومت کے خلاف انقلاب کی 11 ویں سالگرہ اور صیہونی وزیراعظم کے دورہ بحرین کے خلاف مظاہرے کئے اور صیہونی ریاست کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات کی سخت مذمت کی۔ دارالحکومت مناما اور ملک کے دیگر علاقوں میں مظاہرے کئے گئے اور ریلیاں نکالیں۔ مظاہرین نے صیہونی پرچم کو پیروں تلے روندا اور اسے آگ لگادی، سیکیورٹی فورسز نے مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔


































