
کابل : افغان اثاثے ہڑپ کرنے کے فیصلے کیخلاف کابل میں مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے کابل کی عید گاہ مسجد کے باہر جمع ہو کر امریکاسے مطالبہ کیا کہ ان ہزاروں افغانوں کیلئے مالی معاوضہ دیا جائے جو افغانستان میں گذشتہ دو دہائیوں کے دوران ہلاک ہوئے ہیں۔ افغانوں نے امریکہ میں رکھے گئے منجمد افغان اثاثوں میں سے ساڑھے تین ارب ڈالر کی رقم نائن الیون کے متاثرین کو دینے کے لیے امریکی صدر کے حکم کی مذمت کی ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ اثاثے افغانوں کے ہیں۔

































