
کویت سٹی : کویت کے ارکان پارلیمنٹ نے بھارت میں مسلمانوں پر ظلم وستم کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کی بھارتیہ جنتا پارٹی سے وابستہ کسی بھی رکن کے کویت میں داخلے پر پابندی عائد کرے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مرکز برائے انسانی حقوق کے سربراہ مسچبل الشریکا نے اپنے ٹوئٹر ہنڈل پر 22 ارکان پارلیمنٹ کی دستخط شدہ درخواست شیئر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہم بھارت میں مسلمان لڑکیوں کی سرعام تذلیل ہوتے نہیں دیکھ سکتے۔


































