
کراچی : علامہ باقر زیدی کی قیادت میں مجلس وحدت مسلمین کے6 رکنی وفد نے ڈی جی رینجرز میجر جنرل افتخار حسن سے ملاقات کی۔ رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کے دوران مذہبی ہم آہنگی اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ علامہ باقر زیدی نے سندھ بالخصوص کراچی میں قیام امن کے حوالے سے رینجرز کی جانب سے کی گئی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا۔


































