Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

انصار اللہ کو دہشت گرد قرار دینے سے سیاسی کوششوں کو نقصان پہنچے گا، عمان

مسقط : عمان نے یمن کی تحریک انصار اللہ کو دہشت گرد گروہ قرار دینے کی مخالفت کردی۔ عمان کے وزیر خارجہ بدر البو سعیدی نے انصار اللہ کو دہشت گرد قرار دینے کے لئے امریکی اقدامات پر مبنی حالیہ رپورٹوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام، سیاسی کوششوں کو کمزور کر دے گا۔ ہم سب کے مفاد میں ہے کہ جتنا بھی ہو سکے ماحول پر امن رہے، جنگ بندی کے قیام کی کوششیں ہوں اور مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل تک پہنچنے کے لئے اپنی توانائی خرچ کی جائے۔ عمان کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم کو پورے یمن میں ایک وسیع جنگ بندی کی ضرورت کا احساس ہو رہا ہے، جو یمن اور اس جنگ میں شامل تمام فریق اور دوستوں کو اس بات کی اجازت دے کہ قابل تلافی نہ ہونے والے انسانی نقصانات کی تلافی کے لئے کوششیں کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ الحوثی گروہ، سیاسی راہ حل کا ایک اہم حصہ ہے اور اس کو سیاسی عمل میں شریک ہونا چاہئے اور اس کو یمن کے دوسرے طبقے کی طرح باضابطہ طور پر قبول کیا جانا چاہئے کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ وہ بھی سیاسی حل کا حصہ بنے۔

مزید پڑھیے

Most Popular