
اسلام آباد : قومی اسمبلی کے اجلاس میں ناموس رسالت ﷺ کے معاملے پر بحث کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی میں ناموس رسالت ﷺ کے معاملے پر بحث کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں ایک گھنٹہ مختص کر دیا ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں بی جے پی رہنماؤں کے توہین آمیز بیانات کی مذمت کی جائے گی، اپوزیشن کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے۔ شہباز شریف نے بی جے پی رہنماؤں کی ہرزہ سرائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے سوا ارب مسلمانوں کے دل کا خون کیا گیا جس پر مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔


































