
غزہ : غزہ میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کی کارروائی میں 10 صیہونی فوجیوں کو ہلاک اور کئی کو زخمی کردیا۔ مجاہدین نے بیت لاہیا میں طیبہ مسجد کے قریب ایک گھر کے اندر چھپے صیہونی فوجیوں کو راکٹ سے نشانہ بنایا۔ حملے میں دس فوجی مارے گئے جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔ جب کہ ایک اور کارروائی میں چار مرکاوا ٹینکوں کا تباہ کردیا۔ مزاحمتی گروہ "عمر القاسم” نے بھی غزہ کے علاقے "حجر الدیک” میں قابض فوج کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔


































