Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

خطرناک شمسی طوفان سے خلاء میں تباہی، کئی سیٹیلائٹس تباہ

کیلیفورنیا: خطرناک شمسی طوفان نے خلاء میں موجود 40 انٹرنیٹ سیٹیلائٹس کو تباہ کردیا۔ جس سے بین الاقوامی دنیا کا مواصلاتی نظام منقطع ہونے لگا۔ اسپیس ایکس نے گزشتہ ہفتے نئے سیٹیلائٹس لانچ کیے تھے مگر اس کا نیا بیڑا شمسی طوفان سے ٹکرانے کے نتیجے میں مدار سے باہر لڑکھڑا ہوگیا۔ 40 سیٹیلائٹس یا تو خلا میں داخل ہوگئے یا پھر جل گئے، جیو میگنیٹک طوفان نے ایٹماسفیئر کو بھاری کر دیا تھا، جس سے اسٹارلنک سیٹلائیٹس کے کھنچاؤ میں اضافہ ہوا اور انہیں نقصان پہنچا۔ اسپیس ایکس کے زمین کے گرد دوہزار کے قریب اسٹار لنک سیٹلائیٹس گردش کر رہے ہیں ، جو دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروس مہیا کر رہے ہیں۔
کمپنی نے بتایا کہ فالکن 9 راکٹ کے ذریعے 49 اسٹار لنک سیٹلائٹ زمین کے نچلے مدار میں بھیجے گئے، خاص بات یہ ہے کہ ایک شمسی واقعے میں اتنی بڑی تعداد میں سیٹلائٹس کا اثر بہت بڑا سمجھا جاتا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ان میں سے تقریباً 80 فیصد سیٹلائٹس جیومیگنیٹک طوفان سے کافی متاثر ہوئے ہیں۔ شمسی طوفان اس وقت بنتے ہیں جب سورج کے دھبوں سے وابستہ مقناطیسی توانائی خارج ہوتی ہے اور یہ چند منٹوں سے گھنٹوں تک جاری رہ سکتی ہے۔ مصنوعی سیاروں کو متاثر کرنے والا شمسی طوفان 1 اور 2 فروری کو آیا تھا اور اس کے طاقتور نشانات 3 فروری کو بھی دیکھے گئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular