
دمشق : عراقی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے سربراہ فالح الفیاض نے دمشق میں شام کے صدر بشار السد سے ملاقات کی اور علاقے اور خاص طور پر شام اور عراق کی سرحدی صورتحال پر بات چیت کی بشار السد نے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون خاص طور سے مشترکہ سیکیورٹی مسائل، سرحدوں کے کنٹرول اور اسی طرح علاقے میں دہشت گرد گروہوں کا مقابلے سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ فریقین نے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے اور دہشت گرد گروہوں کو دوبارہ منظم کرنے کے لئے دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ملکوں کے اقدامات کا بھرپور مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔شام اور عراق کو حالیہ برسوں کے دوران امریکہ اور اس کے مغربی اور عرب اتحادیوں منجملہ سعودی عرب کی دشمنانہ پالیسیوں کے نتیجے میں شدید ترین بحران کا سامنا رہا ہے جس میں داعش دہشت گرد گروہ کی موجودگی اور اس کی وحشیانہ جارحیت اور ان دونوں ملکوں کے ایک بڑے علاقے پر اس دہشت گرد گروہ کا قبضہ بھی شامل ہے.


































