
کراچی : کراچی کے علاقے تیسر ٹاؤن میں گذشتہ روز مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی۔دونوں کا تعلق داعش خراساں گروپ سے تھا۔ سی ٹی ڈی انچارج راجہ عمر خطاب نے کہا ہے کہ ہلاک دہشت گرد ایمل خان اور عبداللہ عرف مامون بلوچستان میں دہشتگردی میں ملوث رہے۔ان کا تعلق پہلے ٹی ٹی پی سے تھا بعد میں داعش میں شمولیت اختیار کرلی۔


































