
تہران : ایرانی کمانڈر اِن چیف امیر حاتمی کا کہنا ہے کہ اگر امریکی ائیر کرافٹ کیریئر نے پیش قدمی کی تو فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایران نے کروز میزائل اور جدید لڑاکا ڈرونز پہلے ہی تعینات کر دیے ہیں تاکہ کسی بھی خطرے کا مؤثر جواب دیا جا سکے۔امیر حاتمی کے مطابق امریکی بحریہ خفیہ ٹیکنالوجی کے ذریعے آگے بڑھنے کی کوشش کرے گی تو اسے فوری فائر کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی افواج خلیج فارس پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں اور اپنی سمندری حدود کے ایک ایک انچ کا دفاع کیا جائے گا۔


































