
تل ابیب : صیہونی حکومت میں دراڑیں پڑنا شروع ہوگئیں۔ وزیراعظم نیتن یاہو کو پہلا بڑا سیاسی دھچکا لگا ہے۔ جنگی کابینہ کے ایک اہم رکن وزیر دفاع بینی گانٹز نے استعفی دے دیا۔ بینی گنٹز نے کہا کہ نتن یاہو ہمیں حقیقی فتح کی طرف بڑھنے سے روک رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم آج بھاری دل کے ساتھ حکومت چھوڑ رہے ہیں۔ صیہونی وزیراعظم نے کہا کہ یہ لڑائی چھوڑنے کا وقت نہیں فوج میں شامل ہونے کا وقت ہے۔
ادھر اسرائیلی فوج میں غزہ ڈویژن کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل ایوی روزن فیلڈ نے غزہ کے اطراف اسرائیلی بستیوں کے تحفظ کے اپنی زندگی کے مشن میں ناکام ہونے کی بنا استعفیٰ دے دیا اور فوج سے سبکدوش ہونے کا اعلان کردیا۔ القسام بریگیڈز نے سات اکتوبر کر غزہ کے اطراف کی بستیوں پر حملہ کرکے 1100 سے زیادہ افراد کو یرغمال بنا لیا تھا۔ غزہ ڈویژن کے کمانڈر کی طرف سے اسرائیلی فوج کے چیف آف سٹاف ہرزی ہیلیوی اور جنوبی ضلع کے کمانڈر اوری گورڈین کو باضابطہ طور پر ایک خط بھیجا گیا۔ جنرل ایوی روزن نے خط میں کہا کہ انہوں نے کمانڈر کا عہدہ ختم کرنے اور فوج سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت تک اسرائیلی غزہ ڈویژن کے سربراہ رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں جب تک کہ کسی متبادل کی تقرری نہیں کی جاتی اور قیادت کو منظم اور ذمہ دارانہ انداز میں منتقل نہیں کردیا جاتا۔ اس نے یہ بھی کہا کہ وہ تحقیقات میں حصہ لینا جاری رکھیں گے تاکہ جو کچھ سات اکتوبر کو ہوا وہ دوبارہ نہ دہرایا جا سکے۔


































