Fri Oct 16, 2026

یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

روزانہ کی خبریں

پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن

اسلام آباد : عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد لاہور سمیت پنجاب، کراچی اور اسلام آباد میں پولیس پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں پر ٹوٹ پڑی پولیس نے پنجاب, اسلام آباد اور کراچی کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپے مارے. پولیس کی کارروائیوں کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے درجنوں کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ گارڈن ٹاؤن لاہور میں پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کے گھر پر چھاپے کے وقت وہاں یاسمین راشد سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے، پولیس کارروائی کیخلاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے دھرنا دیا۔رات گئے پنجاب کے دیگر شہروں اور اسلام آباد میں بھی پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔ کراچی میں سندھ پولیس نے تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی ارسلان تاج، بلال غفار، سعید آفریدی اور شاہ نواز جدون کے گھروں پر چھاپے مارے۔ سندھ پولیس نے سہراب گوٹھ سے رکن قومی اسمبلی سیف الرحمان محسود کو گرفتار کرلیا۔پی ٹی آئی کے مطابق صرف لاہور سے اب تک 73 کارکنان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں اور رہنماؤں کو 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کرکے جیل بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular