Sun Oct 18, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

عدالتی حکم، عمران خان کی گرفتاری کا آپریشن معطل

لاہور : لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر عمران خان کی گرفتاری کیلئے گذشتہ روز سے جاری آپریشن روک دیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی آپریشن کیخلاف درخواست کی سماعت کی اور پولیس کو حکم دیا کہ جمعرات کی صبح دس بجے اگلی سماعت تک زمان پارک میں آپریشن روک دیا جائے۔ درخواست کی مزید سماعت صبح دس بجے ہوگی۔ آپریشن روکنے کے حکم نے عمران خان کو ہرصورت گرفتار کرنے کے خواہشمندوں میں صف ماتم بچھ گئی ہے۔ پولیس نے عمران خان کی گرفتاری کیلئے منگل کو دن ڈھائی بجے آپریشن شروع کیا تھا جو آج بھی دن بھر جاری رہا۔ پولیس نے کئی بار زمان پارک کی جانب پیش قدمی کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکی۔ اندھا دھند شیلنگ سے لوگوں کا سانس لینا دشوار ہوگیا ۔ لاٹھی چارج اور پتھراؤ سے اہلکاروں سمیت درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ ادھر سابق امریکی سفیر زلمے خلیل زاد نے خبردار کیا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری سے پاکستان میں جاری سیاسی بحران مزید سنگین ہوجائے گا۔ سیاسی لیڈروں کو جیلوں میں ڈالنا، پھانسی پر لٹکانا یا قتل کرانا غلط روش ہے۔ جون میں قومی سطح پر انتخابات کا اعلان کیا جائے تاکہ تباہی سے بچا جاسکے۔

مزید پڑھیے

Most Popular