Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

دلیرانہ مزاحمت نے ایران کو دشمن کے مقابل مزید مضبوط اور تیار کردیا ہے، ولی امر مسلمین

تہران: ولی امر مسلمین آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای نے کہاہےکہ ایران کی دلیرانہ مزاحمت نے ملک کو دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے مزید مضبوط اور تیار کردیا ہے۔ ایران نے حالیہ امریکا اور صیہونی حملوں کے خلاف ثابت کیا کہ دشمن کی جارحیت کے خلاف جدوجہد میں پوری قوم متحد ہے۔
حکیم ابوالقاسم فردوسی کی یاد اور فارسی زبان کے تحفظ کے دن پر ایک پیغام میں آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ حالیہ امریکا اور اسرائیل کیخلاف مقدس دفاع کے دوران ایرانی قوم نے ثابت کردیا کہ فردوسی کی شاہنامہ میں بیان کردہ داستانیں محض افسانے نہیں بلکہ ایرانی قوم کے کردار اور زندگی کی حقیقی عکاسی ہیں۔ ایرانی قوم کی مزاحمت، دفاع اور فتح کی یہ داستان اہلِ قلم، فنکاروں اور ثقافتی شخصیات پر بڑی ذمہ داری عائد کرتی ہے کہ وہ اس قومی جدوجہد کو تاریخ میں ہمیشہ کیلئے محفوظ بنائیں۔
آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ فارسی زبان صرف بولنے اور لکھنے کا ذریعہ نہیں بلکہ یہ ایرانی قوم کی فکری شناخت اور شعوری ربط کا بنیادی ستون ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارسی زبان اور ادب اسلامی ایران کی عظیم ثقافت اور تہذیب کو دنیا بھر میں فروغ دینے کی سب سے بڑی صلاحیتوں میں سے ایک ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular