
بغداد : عراق کی بارڈر فورسز کے کمانڈر نے شام اور عراق کی سرحد پر کنکریٹ کی دیوار کی تعمیر جاری رہنے کی خبر دی ہے۔ فارس نیوز کے بین الاقوامی ڈیسک کے مطابق، عراقی بارڈر سیکیورٹی فورسز کے چیف نے عراق اور شام کی سرحدی پٹی کو محفوظ بنانے کیلئے کنکریٹ کی دیوار کی تعمیر جاری رکھنے کی خبر دی ہے۔ سیکٹر چھ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بارڈر کو محفوظ بنانے کے اقدامات کے سلسلے میں کنکریٹ کی دیوار تکمیل کے مراحل میں ہے۔ بارڈر کو محفوظ، پرامن بنانے اور ہر طرح کی در اندازی کو روکنے کے لئے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔


































