
ریاض : سعودی ولی عہد محمد محمد بن سلمان نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور ڈپازٹ 15 ارب ڈالر تک بڑھانے کی ہدایت کردی۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور ڈپازٹ بڑھانے کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف سے رابطوں کے تناظر میں کیا۔ ان رابطوں کے نتیجے میں سرمایہ کاری کو دس ارب ڈالر تک لے کر جایا جائے گا۔ جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں ڈپازٹ کی رقم 5 ارب ڈالر تک بڑھائی جائے گا۔ جس سے پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کے خطرات کم ہوجائیں گے ۔


































