Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

ایران میں جنگی جرائم کی تصدیق، امریکا اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے دستبردار

جنیوا : ایران میں جنگی جرائم کی نشاندہی کرنے والے اقوامِ متحدہ کے مشن کی رپورٹ کے بعد امریکا اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے دستبردار ہو گیا۔
یہ اقدام اقوامِ متحدہ کے مشن کی جانب سے اس بیان کے ایک دن بعد اٹھایا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ اس بات پر یقین کرنے کی معقول وجوہات موجود ہیں کہ امریکی افواج نے ایران میں شہری مقامات پر کیے گئے دو حملوں کے دوران جنگی جرائم کا ارتکاب کیا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا کہ واشنگٹن نے کونسل میں اپنی رکنیت اور شرکت ختم کر دی ہے۔ امریکہ نے کونسل پر الزام عائد کیا کہ وہ امریکا مخالف بیانیے کو فروغ دیتی ہے اور ایسی حکومتوں کے تئیں حد سے زیادہ نرم رویہ اختیار کرتی ہے جن پر اپنی عوام کو دبانے کے الزامات ہیں۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب کونسل جنیوا میں اپنا 63 واں باقاعدہ اجلاس منعقد کر رہی ہے، یہ اجلاس 7 ستمبر کو شروع ہوا تھا اور 7 اکتوبر تک جاری رہے گا۔مشن نے ایران کے شہر میناب کے اسکول شجرہ طیبہ اور اسپورٹس اسٹیڈیم پر میزائل گرانے کو جنگی جرائم قرار دیا تھا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular