
ریاض : سعودی وزارت حج و عمرہ نے غیر ویکسین شدہ افراد کو عمرہ اور مسجد الحرام میں نماز ادا کرنے کی اجازت دی ہے۔ وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ صرف ان غیر ویکسین یافتہ افراد کو عمرہ اور زیارت کی اجازت ہوگی، جو اب تک کورونا وائرس کا شکار نہیں ہوئے ہیں ملک میں کورونا وبا کی صورتحال مستحکم ہے، جس کے باعث اب غیر ویکسین شدہ افراد کو عمرہ کرنے اور مسجد الحرام میں نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ وزارت حج و عمرہ نے غیر ویکسین شدہ افراد کو صرف اس شرط پر اجازت نامہ جاری کیا جائے گا کہ اس نے کورونا کے شکار کسی مریض سے میل جو ل نہ کیا ہو.


































