
اسلام آباد : اسلام آباد کے بعد ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر سے بھی ای پاسپورٹ کے اجراء کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے مطابق، ای پاسپورٹ کے اجراء کے لیے فیس شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
شیڈول کے مطابق، 5 سالہ ای پاسپورٹ کے لیے 36 صحفات کی نارمل فیس 9 ہزار روپے ہے، 36 صحفات کے ارجنٹ ای پاسپورٹ کی فیس 15 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ 36 صفحات پر مشتمل 10 سالہ پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 13 ہزار 5 سو اور ارجنٹ کے لیے 22 ہزار 5 سو روپےفیس ہے۔


































