
نابلس : غرب الاردن میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ جھڑپوں میں ایک فلسطینی شہید اور 31 زخمی ہوگئے۔ جبکہ کچھ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ الخلیل میں صیہونی فوجیوں نے فائرنگ کی اور آنسو گیس کے گولے داغے جس سے 2 فلسطینی زخمی ہوئے۔ جنوبی بیت اللحم کی الخضر کالونی میں بھی مسلسل تین راتوں سے فلسطینی نوجوانوں اور غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہورہی ہیں۔بیت امر کالونی میں فلسطینیوں نے جنین کیمپ کی حمایت میں مظاہرے کئے ۔ صیہونی فوجیوں نے مظاہرین پر حملہ کرکے کئی فلسطینیوں کو شدید زخمی کردیا۔


































