Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

قومی خود مختاری اور وقار کے تحفظ میں چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، چینی وزیر خارجہ

بیجنگ : چینی وزیر خارجہ وینگ ای نے کہا ہے کہ سرد جنگ کی ذہنیت کو دوبارہ زندہ ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے۔چینی وزیر خارجہ یانگ ای کی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے چین میں ملاقات ہوئی چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایشیائی ممالک میں محاذ آرائی کی کیفیت کو نہ دہرایا جائے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے ممالک سردجنگ کا ہتھیارنہیں بنیں گے۔پاکستان اور چین کے متواتر رابطے دونوں ممالک کے ٹھوس باہمی اعتماد کا عکاس ہیں، چین پاکستان اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری، علاقائی امن و استحکام کے تحفظ کا اہم عنصر ہے۔چین ہر طرح کے بین الاقوامی حالات میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دے گا، چین ہمیشہ کی طرح پاکستان کی قومی خود مختاری، وقار، علاقائی سالمیت کے تحفظ میں مدد کرے گا. چین بدلتی بین الاقوامی صورتحال میں پاکستان کا سب سے قابل اعتماد ساتھی اور گہرا حمایتی ہوگا، یوکرین بحران کے منفی اثرات سے بچنا ضروری ہے، چین اور پاکستان بات چیت کے ذریعے امن کی بحالی پر یقین رکھتے ہیں۔ہمیں ایشیا میں سردجنگ یا محاذ آرائی دہرانے کی اجازت نہیں دینی چاہیے، خطے کےچھوٹے ممالک کو بڑے ممالک کی سرد جنگ کا حصہ یا ان کا آلہ کار بننے کی اجازت نہیں دینی چاہیے چین پاکستان اور پڑوسی ممالک کے ساتھ ایشیا اور عالمی امن و استحکام میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular