Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

چین اور روس کا ایران مخالف نئی قرارداد کو ویٹو کرنے کا اشارہ

نیویارک : چین اور روس نے ایران کیخلاف سلامتی کونسل میں نئی قرارداد کو ویٹو کرنے کا اشارہ دے دیا۔ جبکہ ایران نے کہاہےکہ قرارداد حقائق مسخ کرنیکی کوشش ہے۔ امریکا اور بحرین نے دیگر خلیجی ممالک کے تعاون سے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی سے متعلق قرارداد پیش کی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق قرارداد میں ایران پر ممکنہ پابندیوں کا اشارہ دیا گیا ہے جس پر روس اور چین نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ دونوں ممالک کا مؤقف ہے کہ مسودے میں جنگ شروع کرنے پر امریکا اور اسرائیل کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ قرارداد کو ووٹنگ کے لیے کب پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ماسکو اور بیجنگ نے سلامتی کونسل کے ارکان کو آگاہ کیا ہے کہ موجودہ متن کے ساتھ وہ اس قرارداد کو ویٹو کریں گے۔
ادھر ایرانی عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس، چینی ہم منصب وانگ یی، اقوام متحدہ میں چین کے مندوب فو کانگ اور دیگر رکن ممالک کو خط ارسال کیا ہے۔۔ خط میں انہوں نے انہوں نے لکھا کہ قرارداد میں کشیدگی کی اصل وجہ یعنی امریکا اور اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کو نظر انداز کرتا ہے۔ قرارداد خلیج میں غیر قانونی اقدامات کو جواز دینے کے مترادف ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular