Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

امریکا میں رائج گن کلچر سے اسکولز بھی غیر محفوظ

واشنگٹن: امریکہ میں بڑھتے انتہاپسندی اور تشدد کے واقعات کے ساتھ ساتھ اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات میں بھی خاصا اضافہ ہوا ہے۔ روئٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی ریاستوں منجملہ ویسکانسن، نواڈا اور مینی سوٹا کے اسکولوں میں ہونے والی فائرنگ میں کم از کم دو افراد ہلاک اور نو زخمی ہو گئے۔
ایوری ٹاؤن فار گن سیفٹی نامی ایک امریکی مرکز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ تعلیمی سال کے دوران ملک بھر میں فائرنگ کے ایک سو اکتالیس واقعات درج کئے گئے اور یہ تعداد اب تک کی سب سے بڑی تعداد رہی ہے۔
امریکہ میں اسلحے کی خرید اور اسکا استعمال آزاد ہے جس کے باعث ہر سال ہزاروں افراد ملک میں رائج گن کلچر کا شکار ہو کر ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں۔ سوئٹزرلینڈ کے ایک مرکز اِسمال آرمز سروے (ایس اے ایس) کے مطابق ہر سو شہریوں کے مقابلے میں ایک سو بیس ہتھیار امریکہ میں پائے جاتے ہیں۔
امریکہ میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی طور سے ہونے والی اسلحے کی خرید و فروخت کے پیش نظر عوام کے پاس موجود ہتھیاروں کی صحیح اور یقینی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا مگر سوئٹزرلینڈ کے مذکورہ (ایسے اے ایس) مرکز کے مطابق امریکی عوام کے پاس تین سو ترانوے میلین یا انتالیس کروڑ تیس لاکھ ہتھیار موجود ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular